24 فروری، 2018، 5:34 PM

امریکہ کی شمالی کوریا پر نئی اقتصادی پابندیاں عائد

امریکہ کی شمالی کوریا پر نئی اقتصادی پابندیاں عائد

امریکہ نے شمالی کوریا پر نئی اقتصادی پابندیاں عائد کردی ہیں جنہیں تاریخ کی سب سے بڑی اقتصادی پابندیاں کہا جارہا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ نے شمالی کوریا پر نئی اقتصادی پابندیاں عائد کردی ہیں جنہیں تاریخ کی سب سے بڑی اقتصادی پابندیاں کہا جارہا ہے۔ اطلاعات کے مطابق امریکی محکمہ خزانہ نے شمالی کوریا کے خلاف نئی پابندیوں میں 56 اداروں، 27 جہاز رانی اور تجارتی کمپنیوں، 28 بحری جہازوں اور ایک فرد کو نشانہ بنایا ہے۔ ان کمپنیوں اور اداروں کا تعلق شمالی کوریا، چین، تائیوان، ہانگ کانگ، پانامہ اور تنزانیہ سے ہے۔ ان پابندیوں کا مقصد شمالی کوریا پر دباؤ بڑھانا اور اس کے جوہری پروگرام کے لیے مالی وسائل کو ختم کرنا بتایا گیا ہے۔

News ID 1878958

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha